ہیڈلائنز


دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈل

Written by | روزنامہ بشارت

کینڈل نے15 سال بعد گیسلے بنڈچن سے اعزاز چھین لیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے فوربز کی ماڈلنگ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈلز کی نئی فہرست سامنے آگئی، جس میں خوبصورت ، نازک اندام اور فیشن ایبل بائیس سالہ ماڈل کینڈل جینر نے تاریخ بدل دی۔
پندرہ سال بعد سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈل بن گئیں اور نمبرون پوزیشن کا ٹائٹل گیسلے بنڈچن سے چھین لیا۔
کینڈل جینر نے اس سال بائیس ملین ڈالرز کے معاوضہ لیا ، جس میں فیشن شوز کے علاوہ ٹی وی ریئلٹی شو ملبوسات اور سوشل میڈیا پروموشنز سے حاصل ہونے والی آمدنی شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پرکینڈل کے مداحوں کی تعداد چوراسی ملین تک پہنچ گئی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ