ہیڈلائنز


بھارتی مس ورلڈ کی اصلی شکل و صورت

Written by | روزنامہ بشارت

گزشتہ ہفتے چین کے شہر سائنا میں عالمی ملکہ حسن منعقد ہوا جس میں دنیا بھر کی 108 حسیناؤں نے حصہ لیا تاہم بھارت سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ دوشیزہ مانوشی چھیلر اپنے حسن کے باعث یہ مقابلہ جیت گئیں۔
مانوشی چھیلر نے مس ورلڈ کا تاج اپنے سر پر کیا سجایا پوری دنیا ان کے حسن کی دیوانی ہوگئی جب کہ مانوشی نے راتوں رات بھارتی میڈیا پر ایسا قبضہ جمایا کہ بھارتی صحافی اور رپورٹرز کترینہ، پریانکا کو بھول گئے اب ہر طرف صرف مانوشی چھیلر کے چرچے ہی جاری ہیں۔

 f548f1ba-cf61-11e7-ab73-d03b3a59d103 copy
حسینہ عالم کا تاج سر پر سجانے والی کم سن مانوشی کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے اور وہ میڈیکل کی طالبعلم ہیں۔ مانوشی کے والدین بھی ڈاکٹری کےمعتبر پیشے سے وابستہ ہیں۔

miss india manushi chhill5
مس ورلڈ کے مقابلے کے دوران بھی انہوں نے جج کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وہ اپنی والدہ سے بےحد متاثر ہیں ان کی والدہ ڈاکٹر ہیں اور وہ بھی اسی پیشے سے وابستہ ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں اورلوگوں کی خد مت کرنا چاہتی ہیں۔

DO9 5L7WAAAShN7
مانوشی کی مس ورلڈ منتخب ہونے سے قبل کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوئی ہیں جن میں وہ دنیا کی حسین ترین دوشیزہ کے بجائے ڈاکٹر کے لباس میں ملبوس بغیر میک اپ کے ایک عام سی لڑکی نظر آرہی ہیں۔ ان تصاویر میں مانوشی چھیلر اس مانوشی سے بالکل مختلف لگ رہی ہیں جس نے رواں سال کی سب سے حسین دوشیزہ کا خطاب حاصل کیا ہے۔ یہاں تک کہ انہیں عام سے حلیے میں پہچاننا بھی مشکل ہورہا ہے

20manushi-chhillar17

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ