ہیڈلائنز


لیڈی گاگا توہین پرمبنی پوسٹ شائع کرنے پر گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

ھانوی: ویتنام کی پولیس نے مشہور موسیقارہ ’مائی خوی‘ جو ویتنامی لیڈی گاگا کے لقب سے مشہور ہے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے دوران ان کی مبینہ توہین پر مبنی پوسٹ شائع کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 34 سالہ موسیقارہ اور گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شائع کی تھی جس میں ’۔۔۔۔ ٹرمپ آپ کے ذمہ ہے‘ کے الفاظ درج تھے۔ اس پر کچھ ہی دیر میں پولیس نے خوی کے گھر میں گھس کر اسے حراست میں لے لیا۔مائی خوی کا کہنا ہے کہ میں آزادی اظہار رائے کا اپنا حق استعمال کرتی ہوں اور مجھے ٹرمپ کے قول فعل پر اعتراض کا حق ہے کیونکہ وہ جو کچھ کرتے ہیں میں اس سے متفق نہیں‘۔خیال رہے کہ مائی خوی نے گذشتہ برس سابق امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں انہوں نے امریکی صدر سے اپنے ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ٹرمپ کے خلاف پوسٹ شائع کرنے پر کچھ دیر کے لیے ویتنامی لیڈی گاگا کو گرفتار کیا گیا تاہم بعد اسے چھوڑ دیا گیا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ پولیس میرے گھر سے چلی گئی ہے مجھے خدشہ ہے کہ کسی بھی وقت پولیس گرفتار کر لے گی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ