ہیڈلائنز


ماڈل کرن بلوچ کی موت کیسے ہوئی؟

Written by | روزنامہ بشارت

شوبز کی رنگینیاں چھوڑ کر گھر بسانے والی معروف ماڈل کرن بلوچ کی موت کا معمہ تاحال حل نہ ہو سکا ۔نجی نیوز چینل  کے مطابق 7نومبر کی رات کو ڈیفنس کے علاقے میں عمارت کی دوسری منزل سے گر کر ہلاک ہونے والی کرن بلوچ کی موت خودکشی تھی یا قتل ،اس کے بارے میں پولیس کو تاحال پتہ نہ چل سکا ۔ مرنے سے پہلے کرن بلوچ نے دوستوں کو بھیجے گئے پیغامات میں بے بسی اور خوف کا اظہار کیا تھا۔ کرن بلوچ کا شوہر حیدر شہنشاہ بلاول ہاوس کے سابق پروٹوکول افسر خالد شہنشاہ کا بھائی ہے جس نے پولیس کی رسمی پوچھ گچھ میں واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ