ہیڈلائنز


شعیب منصور اور ماہرہ خان کی فلم ’’ورنہ‘‘کا ٹریلر جاری

Written by | روزنامہ بشارت

دو روز قبل  ہدایت کار شعیب منصور اور ماہرہ خان کی فلم ’’ورنہ‘‘کا ٹریلر جاری کیا گیا، ٹریلرکے مطابق فلم کی کہانی سارہ(ماہرہ خان)کے ارد گرد گھومتی نظر آتی ہے، جس میں ماہرہ اپنے ساتھ ہونے والے ظلم اور دھوکے کا بدلہ لیتی، ملک میں موجود کرپٹ نظام کے خلاف لڑتی اور انصاف کے لیے جدوجہد کرتی نظر آرہی ہیں۔

ٹریلر میں ماہرہ نے اتنی خوبصورت اداکاری کی ہے کہ پاکستان سمیت بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنےوالے فنکار بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔ بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کاراور اداکار فرحان اختر نے ٹوئٹر پر فلم ’’ورنہ‘‘کے ٹریلرکو دلچسپ قرار دیتے ہوئے ماہرہ خان اور فلم کی پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جس کے جواب میں ماہرہ خان نے ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے فرحان اختر کو فلم دیکھنے کا مشورہ دیا۔

ماہرہ خان کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے والے  فلم’’رئیس‘‘کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے ٹوئٹر پر ٹریلر کی تعریف کی اور کہا  کہ ’’اب فلم دیکھنی ہے‘‘۔ ماہرہ خان نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیسا آپ ضروری سمجھیں۔

فلم ’’ورنہ‘‘کے ٹریلر کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں، فلم میں ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جب کہ ان کے ساتھ ہارون شاہد، ضرار احمد، نیمل خاوراور رشید نازبھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے، فلم 17 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ