ہیڈلائنز


معروف ہدایتکار رومی انشاء انتقال کر گئے

Written by | روزنامہ بشارت

معروف شاعر، ادیب اور کالم نگار ابن انشا کے صاحبزادے اور معروف ہدایت کار و پروڈیوسر رومی انشا کراچی میں انتقال کرگئے، انکا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا

رومی کی اہلیہ صائمہ صدیقی نے بتایا کہ رومی کی طبیعت ناساز تھی، دوپہر 12بجے ہارٹ اٹیک ہوا، جس کے بعد انہیں ساؤتھ سٹی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

صائمہ صدیقی کا کہنا تھا کہ رومی کی والدہ شکیلہ بیگم کا انتقال بھی گزشتہ ماہ ہوا تھا، جس نے انھیں بہت متاثر کیا۔

رومی انشاء نے ایک ٹیلی فلم سے اپنی فلمسازی کا آغاز کیا تھا بعد ازاں وہ ایک ڈرامہ انڈسٹری سے منسلک ہوگئے تھے، انھوں نے کئی پاکستانی ڈراموں کیلئے بطور ہدایتکار اور پروڈیوسر کام کیا، جن میں ’طاہر لاہوتی‘، ’ناجیہ‘، ’منچلے‘، ’رسم دنیا‘، ’مستانہ ماہی‘، ’محبت روٹھ جائے تو‘، ’میں ادھوری‘، ’جدائی‘ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

رومی انشا کا آخری سیریل”رسم دنیا” تھا

معروف ہدایت کار کی اچانک موت کی خبر نے شوبز ستاروں سمیت مداحوں کو افسردہ کردیا ہے، سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ