ہیڈلائنز


دبنگ خان کی منگیتر کی معروف کرکٹر سے شادی ہو گئی

Written by | روزنامہ بشارت

بھارت کے دبنگ خان کی منگنی سنگیتا بجلانی سے ہوئی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار سلمان خان کی منگنی سابق مس انڈیا و اداکارہ سنگیتا بجلانی سے ہوئی تھی ، تاہم یہ رشتہ زیادہ دیر تک نہیں چل سکا اور ٹوٹ گیا جس کے بعد اداکارہ نے بھارت کے سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد اظہر الدین سے شادی رچا لی ۔ دبئی میں میڈیا سے ہونے والی گفتگو کے دوران سلمان خان نے کہا تھا کہ وہ ٹھیک آپ لوگ ٹھیک کہہ رہے ہیں محمد اظہرالدین ان کے پسندیدہ کھلاڑی تھے جن سے سنگیتا بجلانی کی شادی ہوئی ہے ۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ عورت کی

900

سب سے قیمتی چیز اس کی سادگی ہوتی ہے ۔ جو ہر کسی کو متاثر کرتی ہے ۔ میری شادی کے کارڈ چھپ چکے تھے لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا ۔ واضح ہے کہ سنگیتا بجلانی 1980ءمیں مس انڈیا منتخب ہوئی تھیں جس کے بعد وہ ماڈلنگ اوراداکاری کے شعبے سے وابستہ رہیں ۔ ۔1996ءمیں سنگیتا کی ملاقات اظہرالدین سے ہوئی اور قربتیں بڑھتی چلی گئیںجس نے آگے چل کر شادی کا روپ دھارا۔ جبکہ سابق بھارتی قومی ٹیم کے کپتان محمد اظہرالدین نے پہلی اہلیہ کو طلاق دے کر سنگیتا سے شادی کی تھی اوراسلامی نام ’عائشہ اظہر‘ رکھاتھا لیکن بالآخر دونوں میں علیحدگی ہوگئی ۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ