ہیڈلائنز


ماہرہ خان کی رنویر کپور کے ساتھ تصویر نے سوشل میں پر ہنگامہ برپا کردیا

Written by | روزنامہ بشارت
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اوررنبیر کپورکی حال ہی میں وائرل ہونے والی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا ہے جہاں تصاویر میں دونوں کو سگریٹ پیتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
 
فلم ’رئیس‘ کے بعد ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے پاکستان کے ساتھ بھارتی میڈیا میں خوب ہوئے، بھارتی عوام کے علاوہ بالی ووڈاداکار بھی ماہرہ کے حسن کے سحر سے بچ نہ سکے جب کہ بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیرکپور نے تو ایک انٹرویو کے دوران ماہرہ کو بالی ووڈ کی خوبصورت اور دلکش اداکارہ کا خطاب دے دیا تھا۔
 
بعد ازاں رواں سال مارچ میں دونوں اداکاروں کی دبئی میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران بنائی گئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں اسٹیج کے پیچھے کسی بات پربحث کرتے ہوئے نظر آرہے تھے اور یہ افواہیں گردش کرنے لگی تھیں دونوں کے درمیان دوستی سے کچھ زیادہ ہے تاہم دونوں نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے درمیان دوستی سے زیادہ اور کچھ نہیں۔
 
حال ہی میں ماہرہ اور رنبیر کی جاری ہونے والی تصاویر نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تصاویر میں دونوں اداکار نیویارک کے ایک ہوٹل کے باہرآدھی رات کو سگریٹ پیتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔
کچھ دیربعد دونوں ایک دوسرے کی مخالف سمت میں چلتے ہوئے نظرآئے جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں نے کسی موضوع پر بات کرنے کے لیے ہوٹل کے باہر ملاقات کی ہو اوربات ختم ہونے پر دونوں اپنے اپنے راستے پر چلے گئے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ