ہیڈلائنز


23 سال بعد تبو اور اجے ساتھ جلوہ گر

Written by | روزنامہ بشارت

بالی ووڈ کی خاموش طبیعت کی مالک اداکارہ تبو 23 سال بعد اجے دیوگن کے ساتھ فلم 

 

’’گول مال فور‘‘ میں جلوہ گر ہوئیں اور اب دونوں اداکار ایک اور فلم میں ساتھجلوے بکھیرتے دکھائی دیں گے۔

ajay-devgn 640x480 71493805139

بھارتی میڈیا کے مطابق تبو، اجے دیوگن کے ساتھ ہدایت کار روہت شیٹھی کی کامیاب فلم سیریز ’’گول مال فور‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کو ان کی اچھی کیمسٹری کی وجہ سے ایک اور فلم میں ساتھ کاسٹ کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تبو نے الزام عائد کیا تھا کہ اُن کی شادی نہ ہونے کی وجہ اجے دیوگن ہیں لیکن ان تمام الزامات کے باوجود تبو نے اجے دیوگن کے ساتھ فلم ’’گول مال فور‘‘ کے لئے حامی بھر لی تھی۔

واضح رہے کہ اجے دیوگن اور تبو ایک ساتھ 23 برس قبل فلم ’’تکشک‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جب کہ تبو کی آخری بالی ووڈ فلم ’’ہیرا پھیری‘‘ 17 سال قبل 2000 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اکشے کمار سنیل شیٹھی اور پاریش راول نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ