ہیڈلائنز


پریانکا چوپڑاکس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے کیرئیر کے عروج پر ہیں، پریانکا بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اپنا سکہ جماچکی ہیں لیکن ان کے ان گنت چاہنے والوں کو ہمیشہ ان کی شادی کی فکر ستاتی رہتی ہے اور وہ یہ جاننے کے لیے بےتاب رہتے ہیں کہ  ان کی پسندیدہ اداکارہ کب اور کس سے شادی کررہی ہیں اوراب پہلی بار پریانکا کی والدہ مدھو چوپڑا نے ان کی شادی کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی بیٹی کب بندھ رہی ہے شادی کے بندھن میں۔

پریانکا کی والدہ نے ایک ویڈیو انٹرویو کے دوران اپنی بیٹی کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پریانکا کی شادی کے بارے میں بہت فکرمند رہتی تھیں اور چاہتی تھیں کہ وہ جلد سے جلد اپنی زندگی میں سیٹل ہوجائے لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ ان کی بیٹی اپنے کیرئیر میں بہت آگے بڑھ چکی ہے کہ اسے شادی کرنے کے لیے کمپرومائز کرنے کی ضرورت نہیں اور آج کل کے دور میں عمر اتنا بڑا مسئلہ نہیں، پریانکا بہت سمجھدار لڑکی ہے اسے میری یا کسی اور کی نصیحت کی کوئی ضرورت نہیں وہ اپنے فیصلے خود کرسکتی ہے اور جب وہ چاہے گی اس وقت شادی کرے گی۔

 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ