ہیڈلائنز


اداکارہ نورکے بیان نے کھلبلی مچادی

Written by | روزنامہ بشارت

نامور اداکارہ نور نے کہا ہے کہ میرا آئٹم سونگ کرنے کا وقت گزر گیا ہے اب میں کسی فلم میں آئٹم سونگ نہیں کروں گی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جس دور میں فلم انڈسٹری اپنے عروج پر تھی اور میں مسلسل فلموں میں کام کر رہی تھی اس وقت آئٹم سونگ کا رواج نہیں تھا ، اب میں ایک بیٹی کی ماں بن چکی ہوں اور میں سمجھتی ہوں کہ

اب میرے لیے آئٹم سونگ کرنا مناسب نہیں ۔لیکن فلم انڈسٹری کے لئے میری خدمات پہلے کی طرح آج بھی ہیں اور جو بھی اچھی فلم بنے گی میں اس میں ضرور کام کروں گی ۔ نور نے کہا کہ مجھے جاوید شیخ نے اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے اور سکرپٹ پڑھنے کے بعد میں فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں فلم انڈسٹری میں آئی تھی اور میرے کیریئر کی دوسری فلم تھی جس کے لئے میں منیلا گئی تو وہاں ایک اداکارہ جو مجھ سے بہت زیادہ حسد کرتی تھی اس نے میرا میک اپ باکس چوری کروا دیا ایسے مشکل وقت میں بھارتی کوریو گرافر سروج خان نے مجھے اپنا میک اپ اور جیولری باکس دیا اور مجھ سے ایسے ڈانس سٹیپ کروائے کہ فلم میں میری اداکاری کے ساتھ میرا ڈانس بھی ہٹ ہو گیا اور حسد کرنے والے منہ دیکھتے رہے ۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ