ہیڈلائنز


قذافی اسٹیڈیم کے بیک اسٹیج پراداکارہ سے دست درازی

Written by | روزنامہ بشارت

نشے میں دُھت دو نوجوانوں کی اداکارہ و پرفارمر رائمہ خان کے ساتھ الحمراکلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم کے بیک سٹیج پر دست درازی، اداکارہ نے پولیس بلا کر جان بچائی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دو نوجوان خودکوپروڈیوسر عابد بھٹی کا بھائی ظاہر کرکے بیک سٹیج پر چلے گئے جہاں انہوں نے رائمہ خان سے کہا کہ وہ کچھ وقت ان کے ساتھ گذارنا چاہتے ہیں جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں آپ کو جانتی تک نہیں اور ویسے بھی میں ایسا دھندہ نہیں کرتی ، براہ مہربانی آپ یہاں سے چلے جائیں۔ یہ بات سن کر دونوں نوجوان آپے سے باہر ہوگئے اور ان میں سے ایک نے رائمہ خان کو پکڑ لیا اس بدتمیزی پر اداکارہ نے اس نوجوان کو تھپڑ رسید کردیا اور فوری طور پر سٹیج منیجر کو اس کے دفتر جا کر شکایت کی کہ ان نوجوانوں کو فوری طور پر تھیٹر سے باہر نکالا جائے۔ سٹیج منیجر نے کہا کہ آپ فکر نہ کریں میں ان کا بندوبست کرتا ہوں جب گارڈز نے ان نوجوانوں کو وہاں سے جانے کا کہا تو وہ دھمکیوں پر اتر آئے۔ معاملہ کی نزاکت دیکھتے ہوئے رائمہ خان نے فوری طور پر پولیس کو کال کی جو موقع پر پہنچ گئی اور ان نوجوانوں کوتھیٹر سے باہر نکالا ۔اداکارہ نے مقامی تھانہ میں دونوں کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست دے دی ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان نوجوانوں نے میرے ساتھ دست درازی کرنے کے ساتھ ساتھ مجھے جان سے مار دینے کی دھمکی دی ہے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ