ہیڈلائنز


’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘ توقع کے خلاف شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

Written by | روزنامہ بشارت
ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمارکی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘ توقع کے خلاف شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگئی ۔
2017 بالی ووڈ کے بڑے اداکاروں کیلئے زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا، پہلے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ باکس آفس پر ناکامی کا شکار ہوئی پھر شاہ رخ خان کی ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ شائقین کو متاثر نہ کرسکی اور اب بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘ بھی باکس آفس پر اوسط درجے کا ہی بزنس کرسکی۔
 
اکشے کمار بھارتی فلم انڈسٹری کےواحد اداکار ہیں جو بالی ووڈ کے تینوں خانز کو ٹکر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، عامر، سلمان اور شاہ رخ خان کے بعد شائقین اکشے کمار کی فلموں کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں، جس کی وجہ ان کی فلموں میں بہترین کہانی کے ساتھ شاندار موسیقی اور بھرپورمزاح کی موجودگی ہے جسے دیکھنے لوگ بڑی تعداد میں سینما کا رخ کرتے ہیں۔
 
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘ کا انتظار بھی لوگ بے صبری سے کررہے تھے، فلم کی کہانی بھارت کے سب سے بڑے مسئلے یعنی گھروں میں بیت الخلا کی عدم دستیابی کے گرد گھومتی ہے ، بھارت میں کروڑوں لوگ اس بنیادی سہولت سے محروم ہیں جس کے باعث خواتین رفع حاجت کے لیے باہر جانے پر مجبور ہیں۔ ریلیز سے قبل منفرد موضوع کے باعث فلم کو تجزیہ نگاروں کی جانب سے بہت اچھا رعمل حاصل ہواتھا اور امید کی جارہی تھی کہ یہ فلم بزنس کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی لیکن اکشے شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے

 

 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ