ہیڈلائنز


بالی ووڈ اداکارہ کا ہندو مذہب چھوڑنے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

تامل اور ہندی فلموں کے معروف اداکار کمل ہاسن کی بیٹی اور اداکارہ شورتی ہاسن کی بہن اکشرہ ہاسن کی ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت اختیار کرنے کی خبروں نے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچادی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اکشرہ ہاسن نے ہندو ازم چھوڑ کر بدھ ازم اختیار کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ

مذہب تبدیل کرنے کی خبر اکشرہ کے والد کمل ہاسن کو بھی میڈیا کے ذریعے ہی پتہ چلی، کمل ہاسن نے ٹویٹر پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پیغام درج کیا ہے کہ”بیٹی، آپ نے مذہب تبدیل کرلیا اور کسی کو بتایا بھی نہیں لیکن آپ نے جوبھی مذہب اختیار کیا ہے میں آپ کے ساتھ ہوں اور آپ سے بے حد پیار کرتا ہوں ، مذہب تبدیل کرنے کا فیصلہ تمہارا اپنا ہے اور میں تمہارے اس فیصلے پر ہمیشہ تمہارا ساتھ دوں گا ہمیشہ خوش رہو،تمہارا باپو“۔کمل ہاسن کی جانب سے یہ بیان جاری کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی بیٹی نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بدھ ازم سے بہت متاثر ہوں اور میں نے بدھ ازم کا بہت گہرائی سے مطالعہ کیا ہے لیکن ابھی تک میں اپنے ہی مذہب پر قائم ہوں ، ہوسکتا ہے جلد ہی بدھ ازم کو اپنالوں۔واضح رہے کہ اکشرہ ہاسن امیتابھ کے ساتھ فلم ”شمیتابھ“ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ