ہیڈلائنز


25سالہ رشتہ ختم !

Written by | روزنامہ بشارت

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ ہدایتکار کرن جوہر کے ساتھ اب کام ممکن نہیں ہے۔ کہتی ہیں آپ ایسے شخص کے ساتھ کیسے کام کر سکتے ہیں جس سے ناراضگی ہو۔ کاجول اور کرن جوہر کا شمار بالی ووڈ کے بہترین دوستوں میں ہوتا تھا۔ دونوں نے کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں جن میں کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم اور مائی نیم از

خان قابل ذکر ہیں۔ لیکن یہ گزرے دنوں کی باتیں ہیں، اب دونوں فنکار ایک دوسرے سے سخت ناراض ہیں اور کافی عرصہ سے دونوں میں بات چیت تک بند ہے۔اس ناراضگی کی وجہ اجے دیوگن بنے جو نہیں چاہتے تھے کہ کرن جوہر فلم شوائے کے مقابلے میں اپنی فلم اے دل ہے مشکل سینما گھروں میں لائیں۔ کرن جوہر نے اس واقعے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنی آپ بیتی میں لکھا تھا کہ انہوں نے کاجول کے ساتھ اپنا 25 سال دوستی کا رشتہ اب ختم کر دیا ہے۔اب کاجول نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ میرے خیال میں بات چیت کسی بھی شخص کے ساتھ کام کرنے کا بنیادی عنصر ہوتا ہے لیکن اگر آپ کی بول چال ہی بند ہو تو آپ کیسے اس شخص کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ کرن جوہر کے ساتھ ناراضگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں اس معاملے پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتی، اگر میرا اور کوئی دوست میرے فلم کی آفر کرتا ہے تو میں اسے ضرور قبول کرونگی، لیکن میں 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ