ہیڈلائنز


خوبرو اداکارہ ارج فاطمہ نے اچانک منگنی کرکے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستانی ڈراموں کی خوبرو اداکارہ ارج فاطمہ نے اچانک منگنی کرکے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔’کس دن میرا ویاہ ہووے گا 2‘ سے اپنے کیریئر کا آاغاز کرنے والی 27 سالہ اداکارہ نے اپنی منگنی کی خبر اور تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میرا بہترین دوست‘ ’میرا شوہر بھی‘ ’ آخر کار‘ ’انشاء4 اللہ‘ ارج

نے اپنے منگیتر کا نام اور اس سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ارج فاطمہ نے اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’میرا بہترین نصف وجود‘، جس پر سیکڑوں مداحوں نے کمنٹ کیے۔کئی مداحوں، ساتھی اداکاروں اور اداروں کی جانب سے اداکارہ کو منگنی پر مبارکباد پیش کی گئی، جب کہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گزشتہ پانچ سال کے دوران لگ بھگ 27 ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ارج فاطمہ اس وقت یارِ بے وفا میں نظر آرہی ہیں۔ارج فاطمہ ’مر جائیں بھی تو کیا‘ ’پری‘ ’ہم نشیں‘ ’وہ‘ ’تم میرے پاس رہو‘ ’دل ہاری‘ آپ کے لیے ‘ ’یار بے وفا‘ ’دلِ بے خبر‘ سمیت دیگر ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ارج فاطمہ نے 2012 سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اور 2014 میں انہوں نے فراز نامی ایک دوست سے شادی بھی کی، جو زیادہ عرصے تر تک نہ چل سکی۔پہلی شادی کی ناکامی اور کیریئر میں کامیابی حاصل کرنے کے 3 سال بعد اداکارہ نے دوسری بار شادی کا فیصلہ کیا، تاہم اداکارہ نے شادی کی تاریخ نہیں بتائی۔خیال رہے کہ ارج فاطمہ سے چند دن قبل پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے بھی اچانک منگنی کرکے مداحوں کو خوشخبری دی، تاہم ان کی منگنی کی خبر اس وقت وائرل ہوگئی، جب کہ ایک شخص نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ ارمینا خان پہلے ہی شادی شدہ ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ