ہیڈلائنز


بھارتی اخبار نے اندر کی بات بتا دی ،ماہرہ خان اور رنبیر کپور کے درمیان کیا چل رہا ہے ؟

Written by | روزنامہ بشارت

نئی دہلی : بالی ووڈ کے سپر سٹار رنبیر کپور کو کیا پھر سے پیار ہو گیا یا ابھی قطرینہ کیف کی جانب سے دئیے گئے ”زخم “باقی ہیں ؟ آج کل بھارت لوگوں کی زبان پر یہ سوال ہے ۔اب ایک بھارتی اخبار نے اس سوال کا جواب ڈھونڈ نکالا ہے جس کادعویٰ ہے کہ ان دنوں رنبیر کپور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان میں غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کر ہے ہیں ۔اخبار کے مطابق رنبیر کپور کے قریبی دوست نے بتایا ہے کہ دونوں فلمی ستاروں میں کراس بارڈر دوستی اب اگلے درجے پر پہنچ گئی ہے ۔اس کا کہنا ہے کہ دونوں ستاروں کے درمیان ایک دوسرے کو لے کرلگاﺅ بڑھتا جا رہا ہے ۔ 


بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے رنبیر کپور کے دوست نے بتا یا کہ رنبیر کپور کو ماہرہ خان بہت پسند ہیں اور وہ اکثر اوقات پاکستانی اداکارہ کے بارے میں بہت گرمجوشی اور محبت کے ساتھ بات کرتے رہتے ہیں ۔رنبیر کپور دوستوں کو اپنے موبائل پر ماہرہ خان کی فلمیں بھی بہت فخر کے ساتھ دکھاتے ہیں ۔بھارتی اداکار کے دوست نے کہا کہ ان باتوں سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں فلمی ستاروں کے درمیا ن ایک عام دوستی سے زیادہ ہی کچھ چل رہا ہے ۔رنبیر اور ماہرہ خان کی پہلی ملاقات ایک بین الاقوامی ایونٹ کے دوران ہوئی تھی جس کا سوشل میڈ یا پر کافی چرچہ بھی ہوا تھا ۔اس موقع پر رنبیر کپور کی جانب سے دلچسپی لینے پر ماہرہ خان نے بھی کافی گرمجوشی کا مظاہرہ کیا تھا ۔دونوں فلمی ستاروں کے درمیان فواد خان مشترکہ دوست ہیں جنہوں نے رنبیر کپور کے ساتھ” اے دل ہے مشکل میں کام کیاتھا “جبکہ فواد خان نے پاکستانی ڈرامے ”ہمسفر “میں ماہرہ خان کے ساتھ بھی کام کیا ہوا ہے ۔اخبار کے مطابق اس بڑھتی ہوئی دوستی کا نتیجہ کیا نکلے گا ،یہ بات وقت ہی بہتر بتا سکتا ہے ۔

ویڈ یو دیکھیں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ