ہیڈلائنز


'آج میرا ناچے گی'

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور : اداکارہ میرا ہمیشہ ہی خبروں میں رہنا جانتی ہیں پھر چاہے وہ سوشل میڈیا ہو یا کوئی انٹرویو، کیپٹن نوید سے شادی کے چرچے ہوں یا کسی شو میں ان کی پرفارمنس، ایک بار پھر اداکارہ میرا جلوے بکھیرنے کیلئے تیار ہیں اور وہ بہت جلد ایک رئیلٹی شو میں نظر آئیں گی۔رئیلٹی شو کا نام "آج میرا ناچے گی" ہے اسکے ہدایتکار عمران اسلم ہیں شائقین جلد اس شو کو دیکھ سکیں گے، شو کی ریکارڈنگ کیلئے میرا کراچی بھی جاچکی ہیں۔ بھارتی فلمساز مہیش بھٹ اسی لئے تو کہتے ہیں کہ میرا پاکستان کی محنتی اداکارہ ہیں جو کام کی تلاش میں رہتی ہیں انہیں جو بھی کام ملے وہ اسے کرنے کیلئے تیار ہو جاتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ