ہیڈلائنز


سارہ علی خان منظر عام پر آگئی

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی : بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تازہ تصاویر نے دھوم مچا دی ۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کی صاحبزادے اور اداکارہ سارہ علی خان کی چند تصاویر سامنے آئی ہیں جو سندیپ کھوسلا کے شو کے دوران بنائی گئی ہیں ،تصاویر میں اپنی والدہ امریتا سنگھ کے ہمراہ نظر آنے والی سارہ علی خان گلابی رنگ کا ”گاگرا“ پہنے کھڑی ہیں جس میں وہ بے حد خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

سارہ علی خان بالی ووڈ میں اپنے ڈیبیو کی وجہ سے میڈیا میں گزشتہ کافی عرصے سے زیر بحث ہیں۔ پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور سارہ علی خان کے مداحوں کے علاوہ شوبز سے وابستہ افراد بھی فلم”کیدارناتھ“ کی کامیابی کیلئے پر امید ہیں ، سیف علی خان کی دوسری اہلیہ کرینہ کپور نے بھی سارہ خان کی فلم اور اداکاری کے حوالے سے بیان دیا تھا کہ سارہ بالی ووڈ میں تہلکہ مچا دے گی ۔


سارہ علی خان کی فلم کی پروڈیوسر پریما ارورا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ”سارہ سے ملاقات کے بعد مجھے لگا کہ وہ بہت خوبصورت ، عاجز اور ذہین لڑکی ہے “۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ