ہیڈلائنز


وفات کے ایک سال بعدقندیل بلوچ کاایساانٹرویومنظرعام پر....

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان ميں انٹرنيٹ پر خاصي مقبول قندیل بلوچ نے نہ کوئی مشہور گانا گایا ہے، نہ مقبول ڈرامے یا فلم میں اداکاری کی ہے، نہ وہ نامور ماڈل ہیں۔ لیکن مشہور پھر بھی ہیں، خاص طور پر نوجوان طبقے میں جو سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔ نامہ نگار عنبر شمسی نے جاننے کی کوشش کی کہ کیا قندیل بلوچ ایک سوشل میڈیا سٹار

کا نام ہے یا ايک معاشرتی تبدیلی کا؟فیس بک پرسب پانچ لاکھ سے زیادہ فالوورز اورپاکستان میں گوگل پرسب سے زیادہ تلاش کی جانے والی دس شخصیات میں سے ایک شخصیت ۔کیایہ پاکستان کی سوشل میڈیاسٹارہیں ۔قندیل بلوچ کی پہلی برسی کے موقع پربرطانوی خبررساں ادارے نے ایک ڈاکومینٹری جاری کی ہے جس میں قندیل بلوچ کی ماضی کی یادوں سے پردہ اٹھایاگیاہے ۔قندیل بلوچ نے کہاکہ آپ کومعلوم ہے کہ شوبز میں کس طرح سے لوگ ہوتے ہیں اوروہ لڑکیوں کوکس طرح سے مس یوز کرتے ہیں کس کس طرح کی آفرز ہوتی ہیں اورکیاکیابولتے ہیں اورکہتے ہیں کہ پارٹیز میں آئویہ کرواوروہ کرو۔بلاواسطہ طورپرڈائریکٹ کوکسی کی ہمت نہیں ہے کہ مجھ سے اس قسم کی بات کرےلیکن ان ڈائریکٹ میں نے اس قسم کی بہت سی مشکلات کاسامناکیا۔ان چیزوں سے دلبرداشتہ ہوکرمیں نے سوشل میڈیاکاانتخاب کیا۔میرے ماں باپ نے جومجھ کوآزادی دی میں نے اس کاناجائز استعمال کیااورمیں اس بات کوتسلیم کرتی ہوں۔لیکن اب میں ہاتھوں سے نکل چکی ہوں اوراب کچھ نہیں ہوسکتا۔قندیل بلوچ پرگانابنانے والے فنکارامریکہ میں مقیم ہیں اورسروں کی طرح وہ پاکستانی معاشرے کی تال سے بھی اچھی طرح واقف ہیں۔قندیل بلوچ پرگانابنانے والے موسیقارشہریارمفتی نے کہاکہ قندیل بلوچ نہ صرف خودسری کاشکارہیں بلکہ وہ اپنی خودسری کامظاہرہ انٹرنیٹ پرکرتی ہے۔اوریہ دوچیزیں ہیں جن کی پاکستان میں بڑی مشکل تاریخ رہی ہے۔پاکستان میں خودسرخواتین اورانٹرنیٹ یہ دوایسی چیزیں ہیں جنہیں زیادہ دیربرداشت نہیں کیاجاتا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ