ہیڈلائنز


آئیفا ایوارڈز: سلمان خان نے کس کو ساتھی منتخب کیا، کترینہ کس کے ساتھ پہنچیں؟

Written by | روزنامہ بشارت
بولی وڈ کے لیے سب سے بڑے ایوارڈ فلمی میلے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا)ایوارڈز شروع ہونے میں بس کچھ گھنٹے ہی باقی رہ گئے ہیں۔ آئیفا میں شرکت کے لیے بولی وڈ ستارے اپنے ساتھیوں کے ساتھ امریکی شہر نیویارک پہنچے، جب کہ کچھ سفر میں ہیں، جو ایوارڈز تقریب شروع ہونے سے قبل پہنچ جائیں گے۔ آئیفا ایوارڈز تقریب میں شرکت کے لیے تمام اداکار پرجوش دکھائی دیے۔ نیویارک میں ہونے والے 18 ویں آئیفا ایوارڈز کی خاص بات یہ ہے کہ اس بار اس میں پروڈیوسر کرن جوہر اور موسیقار اے آر رحمٰن کو انڈسٹری میں 25 برس مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ آئیفا ایوارڈ کے اس یادگار ایڈیشن کے لیے اے آر رحمٰن نے خصوصی گیت بھی تیار کر رکھے ہیں۔ اس بار میلے میں سلمان خان، عالیہ بھٹ، شاہد کپور، کریتی سینن اور کترینہ کیف سمیت دیگر ستارے بھی پرفارمنس کریں گے۔ آئیفا ایوارڈز کی میزبانی کرن جوہر، سیف علی خان اور ورون دھون کریں گے، اس ایوارڈ کو بھارت کے ٹی وی چینل کلر پر براہ راست نشر کرنے سمیت آئیفا کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی دکھایا جائے گا۔ آئیفا ایوارڈز نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان ستاروں کی تصاویر شیئر کیں، جو آئیفا میں شرکت کے لیے یا تو ممبئی سے نکلے یا پھر نیویارک پہنچے۔ شاہد کپور آئیفا ایوارڈز شو میں شرکت کے لیے ممبئی سے 3 دن قبل ہی اپنی اہلیہ اور بچی کے ساتھ نکلے۔   آئیفا مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے میزبان بھی پہلے سے پرجوش دکھائی دیے   اے آر رحمٰن کو انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔   عالیہ بھٹ اور ورون دھون نے اکٹھے روانگی کو ترجیح دی۔ View image on Twitter    Follow Eros Now    ✔@ErosNow Bollywood stars @Varun_dvn & @aliaa08 & @BeingSalmanKhan gear up for the biggest event of tinsel town!  #IIFA2017 @IIFA 12:47 PM - 13 Jul 2017        8989 Retweets      370370 likes Twitter Ads info and privacy   ادیتیا رائے چوہدری اکیلے خوابوں کے شہر پہنچیں۔   بولی وڈ فلموں کے ولن گلشن گروور بھی نیویارک وقت سے پہلے پہنچے۔ View image on Twitter    Follow IIFA Awards    ✔@IIFA The 'Bad Man' of Bollywood is here for #IIFA2017@GulshanGroverGG 12:54 AM - 13 Jul 2017        99 Retweets      103103 likes Twitter Ads info and privacy   سوناکشی سنہا نیویارک پہنچنے پر ٹائمز اسکوائر بھی گئیں۔   بپاشا باسو نے اپنے شوہر کے ہمراہ نیویارک کا سفر کیا۔ View image on Twitter    Follow IIFA Awards    ✔@IIFA New York here they come! The sizzling couple departs for #IIFA2017. @bipsluvurself 10:44 PM - 12 Jul 2017        2020 Retweets      134134 likes Twitter Ads info and privacy   انوشکا شرما کو اپنے دوست کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ نیویارک میں دیکھا گیا، ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر سیلفی شیئر کی۔   شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کندرا کے ساتھ آئیفا کے لیے روانہ ہوئیں۔   باربی ڈول کترینہ کیف بظاہر اکیلے ہی نیویارک کے لیے چل پڑیں۔   سنیل شیٹھی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ہی آئیفا میں شرکت کا فیصلہ کیا۔ View image on Twitter    Follow IIFA Awards    ✔@IIFA And the #IIFA2017 journey gets more memorable with @SunielVShetty. 7:53 PM - 13 Jul 2017        1616 Retweets      210210 likes Twitter Ads info and privacy   تپسی پنو نے بھی بظاہر اکیلے سفر کو ترجیح دی۔ View image on Twitter    Follow IIFA Awards    ✔@IIFA Her presence is as radiant as her smile! Watch out for Taapsee Pannu at IIFA Stomp tonight. #IIFA2017 9:38 PM - 13 Jul 2017        1616 Retweets      120120 likes Twitter Ads info and privacy   بولی وڈ دبنگ ہیرو کسی ہیروئن کے بغیر ہی نیویارک پہنچے۔    

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ