ہیڈلائنز


رنبیرکپورنے ماہرہ سے متعلق اپنے دل کی بات بتادی

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی:بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں اپنے دل کی بات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرہ خان بہت خوبصورت اور دلکش اداکارہ ہیں۔

ماہرہ خان کوبے پناہ حسن اور دلکش خدوخال کے باعث حال ہی میں بیروت انٹرنیشنل ایوارڈ فیسٹیول میں دو ایوارڈز سے نوازا گیا ہے، پاکستان، بھارت سمیت بین الاقوامی میڈیا میں بھی ماہرہ کی خوبصورتی کے چرچے زوروشور سے جاری ہیں جب کہ بالی ووڈ کے ناموراداکاررنبیر کپوربھی ان کے دیوانے ہوگئے ہیں، کہتے ہیں انسان کے دل کی بات کبھی نہ کبھی اس کی زبان پر آہی جاتی ہے ایسا ہی کچھ ہوا رنبیر کپور کے ساتھ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران رنبیر ماہرہ خان کے حوالے سے اپنے دل کی بات زبان پرلے آئے ہیں۔

اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور نے اپنی فلم ’’جگاجاسوس‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں ایک انٹریو کے دوران میڈیا نمائندے کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے مزاحیہ جوابات دئیے۔

 

انٹرویوکئے دوران ریپیڈ فائرراؤنڈ میں جب رنبیر سے پوچھا گیا کہ بالی ووڈ کی سب سے خوبصورت اداکارہ کون سی ہیں تو انہوں نے اداکارہ شردھا کپور اورعالیہ بھٹ کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا بھی نام لیا اورکہا کہ ماہرہ خان بہت خوبصورت اوردلکش اداکارہ ہیں۔ ان کے جواب سے صاف ظاہرتھا کہ رنبیرکپوربھی ماہرہ کی خوبصورتی کے دیوانے ہوچکے ہیں جب کہ اداکارنے اپنے برابرمیں بیٹھی بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا نام نہیں لیا۔

واضح رہے کہ تین ماہ قبل دبئی میں منعقد کیے گئے گلوبل ٹیچر پرائز ایونٹ میں رنبیر کپور اور ماہرہ خان کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا جہاں دونوں کی اسٹیج کے پیچھے ہونے والی گفتگو کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی تھیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ