ہیڈلائنز


سماجی ویب سائٹ پر چھوٹے نواب کے چرچے

Written by | روزنامہ بشارت
  ممبئی : بالی ووڈ کی نوابی جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کا پٹھانی روپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔   بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور ان کی بیگم کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان اپنی پیدائش کے ساتھ ہی مختلف وجوہات کی بنا پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں کبھی ان کے نام کو لے کر تنازع کھڑا ہوجاتا ہے اور کبھی وہ اپنی خوبصورتی کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں. اب ایک بار پھر تیمور اپنے پٹھانی روپ کے باعث سوشل میڈیا پر چھاگئے ہیں۔ گزشتہ روز بالی ووڈ کے چھوٹے نواب کی نئی تصویرسوشل میڈیا پر جاری ہوئی ہے جن میں وہ پہلی بار سفید کرتے پاجامے میں نظر آرہے ہیں۔   تیمور کی آج تک جتنی بھی تصاویر میڈیا پر جاری ہوئی ہیں وہ ان سب میں ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہنے ہوئے ہیں یہ پہلی بار ہے کہ انہوں نے روایتی لباس زیب تن کیا ہے, کرتے پاجامے میں جاری ہونے والی ان کی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اب تک ہزاروں بار دیکھی جاچکی ہے۔   یاد رہے کہ چند روز قبل سیف کرینہ کے درمیان تیمور کو لے کر دلچسپ لڑائی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی تھی کرینہ کا کہنا تھا کہ تیمور کپور خاندان جیسا ہے جبکہ سیف کا خیال تھا کہ ان کے بیٹے میں پٹوڈی خاندان کا خون ہے لہٰذا وہ ان کے جیسا ہے تاہم تیمور کی حالیہ جاری ہونے والی تصویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ تیمور اپنی ماں کی بجائے والد کی طرح نوابی لگ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ