ہیڈلائنز


بھارتی معروف اداکارہ تبونے خاموشی توڑ دی

Written by | روزنامہ بشارت

بالی وڈ کی معروف اداکارہ تبو (تبسّم) کا کہنا ہے کہ اداکار دیوگن کی وجہ سے آج وہ سنگل ہیں اور ان کی شادی نہیں ہو پائی۔قابل ذکر ہے کہ تبو کی پہلی فلم ’’وجے پتھ‘‘ اجے دیوگن کے ساتھ آئی تھی۔ اس فلم کا ایک نغمہ ’’رک، رک، رک ارے بابا رک‘‘ کافی مقبول ہوا تھا۔تبو نے اپنے انٹرویو میں کہاکہ جب میں جوان تھی تو اجے دیوگن

اور ایک کزن میرے پر گہری نظر رکھتے تھے۔ مجھ سے کوئی لڑکا بات چیت کرتا نظر آتا تھا تو وہ مارنے کی دھمکیاں دینے لگتے تھے۔ اگر میں سنگل ہوں تو اس کی ذمہ دار ان کی غنڈہ گردی ہے۔اداکار اجے دیوگن تبو کے کافی دن تک پڑوسی رہے ہیں۔تبو نے مزید کہاکہ اجے دیوگن کو اس کے لیے افسوس ہونا چاہیے۔ میں نے اجے دیوگن سے کہا ہے کہ وہ میری شادی کے لیے کوئی لڑکا دیکھیں۔تبو اور اجے دیوگن روہت شیٹی کی اگلی فلم ’’گول مال 4‘‘ میں ایک ساتھ پھر سے کام کر رہے ہیں۔ 1994 میں فلم’’وجے پتھ‘‘ کے ریلیز ہونے کے 21 برس بعد دونوں نے فلم’’درشیم‘‘ (2015) میں بھی ایک ساتھ کام کیا تھا اور اب یہ دونوں گول مال -4 میں بھی ایک ساتھ نظر آئیں گے۔گذشتہ چند برسوں میں تبو نے حیدر، درشیم اور فتور جیسی فلموں میں جس طرح کی اداکاری کی ہے اس کی کافی تعریف ہوئی ہے۔اب تبو مزاحیہ فلموں میں بھی قسمت آزمائی کر رہی ہیں۔ تبو نے ’’ممبئی مرر‘‘ کو بتایاکہ میں ایک طویل عرصے سے ہلکے مزاج کی فلمیں کرنا چاہتی ہوں کیونکہ میری ماں رونے دھونے والی فلموں سے تنگ ہو چکی ہیں۔ بہت سے لوگ مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ مجھے بیوی نمبر ون اورہیرا پھیری جیسی فلموں میں کام کرنا چاہیے۔تبو نے فلم ’’گول مال 4‘‘ میں کام کرنے کا تجربہ بھی شیئر کیا اور کہا کہ وہ ہدایت کار روہت شیٹی کے ساتھ پہلی بار کام کر رہی ہیں۔اس فلم میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، کنال کھیمو، تشار کپور، شریس تلپڑے اور نیل نتن مکیش جیسے فنکار ایک ساتھ کام کرہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ