ہیڈلائنز


بالی ووڈ میں شخصیت کے مطابق رول ملے جائے تو مجھے کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے

Written by | روزنامہ بشارت
اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ اگر بھارت میں شخصیت کے مطابق رول ملے جائے تو مجھے کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔   نجی ٹی وی کے پروگرام میں عائشہ عمر جو کہ فیشن انڈسٹری اور چھوٹی اسکرین کا جانا مانا نام ہیں اور اپنی دوسری فلم کے ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی، انہوں نے کہا کہ اگر بھارت میں شخصیت کے مطابق رول ملے جائے تو مجھے کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اداکارہ کا فلم ’’یلغار ‘‘کی میکنگ اور کہانی کے بارے میں کہنا تھا کہ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں اس فلم کا حصہ بنی۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی پوری کاسٹ بہت ہی ذہین ہے جنہوں نے فلم میں اپنے کردار کوشاندار طریقے سے نبھایا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ