ہیڈلائنز


انتہائی خوبرو ماڈل دادی نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچا رکھی ہے

Written by | روزنامہ بشارت
سربیا سے تعلق رکھنے والی 47 سالہ زیکلینا ہیں ایک فیشن بلاگر اورانسٹاگرام ماڈل بھی ہیں اور دادی بھی ۔ زیکلینا نے اپنے منفرد انداز اور دلکشی کے باعث سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے، ان کا اسٹائل اور خوبصورتی نوجوان ماڈلز کو بھی مات دیتی ہے۔ حسین دادی کی دوعدد پوتیاں ہیں۔ زندگی کے کئی برس پولینڈ،سوئٹزرلینڈ اور فرانس سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں گزارنے والی زیکلینا آج کل اٹلی میں رہائش پزیرہیں۔ ان ممالک کے کلچر کی جھلک زیکلینا کی تصاویر میں بھی دکھائی دیتی ہے۔ فیشن بلاگنگ کے علاوہ خوبصورت دادی کا مشغلہ سیرو سیاحت ہے ۔ انسٹا گرام پر زیکلینا کے فالوورز کی تعداد تین لاکھ چھتیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور اان کے مداح ان کے فیشن اور اسٹائل کے بے حد دلدادہ ہیں۔ انتہائی گلیمرائزڈ زندگی گزارنے کے باوجود زیکلینا کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کے سب سے خوبصورت لمحے وہ ہوتے ہیں جو وہ اپنی 28 سالہ بیٹی اور اس کی دو بیٹیوں کے ساتھ گزارتی ہیں۔ زیکلینا کی زندگی میں صرف خوشیا ں ہی نہیں ہیں بلکہ غم بھی ہیں ان کا جواں سال بیٹا اسٹیفن گزشتہ سال کرسمس کے موقع پر سربیا کے دارالحکومت بلغاریہ میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں اپنی جان کی بازی ہارگیا تھا۔ فیشن ماڈل یقین رکھتی ہیں کہ لائف اسٹائل اور فیشن عمر کا محتاج نہیں ہے اور آپ عمر کےکسی بھی حصے میں اپنی خوبصورتی ‘ نفاست اور اعلیٰ ذوق کااظہار کرکےدنیا بھر میں اپنے مداح پیدا کرسکتے ہیں۔  

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ