ہیڈلائنز


سلمان خان نے شاہ رخ خان کو بہن کی شادی پر مدعو کرلیا

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی سحر انگیز دنیا میں بعض اداکار ایک دوسرے کو دیکھ کر بھی نہیں راضی‘ انھیں میں سے سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی ہیں۔جن کی آپس میں سرد جنگ مشہور ہے مگر دوسری

طرف بتایا جارہا ہے کہ پچھلے دنوں اداکار سلمان خان نے اپنی بہن کی شادی کے لیے اداکار شاہ رخ خان کو بھی دعوت نامہ دیا ہے‘ اب مداح ان کو ایک ساتھ دیکھنے کے منتظر ہیں۔ دوسری طرف سلمان خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی ہے اور انھیں اپنی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے دعوت نامہ دیا۔سلمان ان دنوں فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کی شوٹنگ کے سلسلے میں دہلی میں ہیں۔ ایک نیوز چینل کے مطابق وہ اپنی بہن ارپتا خان کی شادی کا دعوت نامہ دینے کے لیے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران سلمان کے ساتھ ان کی بہن بھی تھیں۔  

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ