ہیڈلائنز


دنیا کو خوش کرنے والی ساس کو راضی نہ کر سکی

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی (نیوز ڈیسک) اداکار رنبیر کپور کی محبوبہ کترینہ کیف اپنی دلکش اداﺅں اور غیر معمولی حسن کی وجہ سے انتہائی ہردلعزیز ہیں لیکن شاید رنبیر کی فیملی ابھی انہیں پوری طرح اپنانے کیلئے تیار نہیں۔ یہ خبریں ہمیشہ سے ہی گردش میں رہی ہیں کہ رنبیر کے گھر میں کترینہ کو خوش آمدید نہیں کہا جارہا اور اب ایک تازہ

واقعے نے ان خبروں کی تصدیق کردی ہے۔ رنبیر اور کترینہ اداکارہ نتاشہ نندا کی سالگرہ میں مدعو تھے اور اس پارٹی میں رنبیر کا سارا خاندان بھی شامل تھا۔ اس موقع پر درجنوں تصاویر بنائی گئیں لیکن سوشل میڈیا پر بھیجی جانے والی کسی بھی تصویر میں کترینہ اور رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ اکٹھی نظرنہیں آئیں۔ اب یہ دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ جہاں بھی کترینہ اور نیتو سنگھ کی تصویر اکٹھی بنی، بعد ازاں ایڈیٹنگ کرکے اس میں سے کترینہ کو نکال دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بے شمار تصاویر بناتے وقت کترینہ اور ان کی ساس نیتو سنگھ اکٹھی تھیں لیکن بعد میں نیتو سنگھ نے کترینہ کو تصویر سے نکال دیا۔ دریں اثناءیہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ اس صورتحال کے باوجود کترینہ رنبیر کے ساتھ محبت میں بہت سنجیدہ ہیں اور اس کے گھر والوں سے قریب ہونے کی بھی ہر ممکن کوشش کررہی ہیں۔  

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ