ہیڈلائنز


امیتابھ بچن اورمادھوری ڈکشٹ نے ساتھ کام کیوں نہیں کیا؟

Written by | روزنامہ بشارت

معرو ف بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی امیتابھ بچن کیساتھ فلم میں بطور ہیروئن نہ آنے کا راز سب کے سامنے آگیا ہے ، وہ کیوں امیتابھ کیساتھ کسی بھی فلم میں ہیروئن کے کردار میں نظر نہیں آئیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی دنیاکے مادھوری اور امتیابھ دو بڑے جانے مانے ستارے ہیں ،لیکن آج تک مادھوری کسی بھی فلم میں امتیابھ کیساتھ بطور ہیروئن جلوہ گر نہیں ہوئیں ہیں ،بھارتی میڈیا نے اس راز کا پردہ فا ش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مادھوی کا امیتابھ کیساتھ ہیروئن کے طور پر نظر نہ آنے کی وجہ انیل کپور ہیں کیونکہ انیل نہیں چاہتے تھے کہ مادھوی امیتابھ بچن کیساتھ کام کریں ۔ ماضی میں جب مادھوری کی فلمیں پے در پے فلاپ ہورہی تھیں اور ایک وقت ایسا آیا کہ بالی ووڈکا کوئی بھی ہیرو اداکارہ کیساتھ کام کرنے پر رضا مند نہیں تھا۔لیکن ایسے وقت میں وہ مثال سچ ہوئی کہ ’ڈوبتے کو تنکے کا سہارا‘کیونکہ مشکل کی اس گھڑی میں انیل کپور نے مادھوری کیساتھ کام کرنے کی رضامندی ظاہر کی اور اس دن کے بعد دونوں اداکاروں نے ایک بڑھ کر ایک بلاک بسٹر فلمیں بنائیں۔وقت گزرنے کیساتھ ساتھ اداکارہ مادھوری کو انیل کپور کے نام سے منسوب کیا جانے لگا اور دوسری جانب اداکار انیل بھی ہر ہدایت کار اور پروڈیوسے اصرار کرتے کہ وہ مادھوری کو اپنی فلمیں میں لیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیل کپور سمجھتے تھے کی مادھوری کا کیرئیر ان کی وجہ سے بنا اور شاید یہی وجہ ہے کہ انیل نے مادھوری کو امیتابھ کے ساتھ کبھی کام نہیں کرنے دیا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ