ہیڈلائنز


ارمینا اور زاہد ’دل دل‘ میں کاسٹ

Written by | روزنامہ بشارت

ارمینا کا کہنا تھا کہ ’یہ کردار میرے لیے کافی دیسی ہے، میں اندرون شہر کی ایک سادہ سی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہوں، جس کا ذہن کافی دیسی ہے لیکن وہ ہے کافی امیر‘۔

اپنے ڈرامے ’دل دل‘ (dal dal) کے بارے میں اداکارہ نے بتایا کہ ’اس پراجیکٹ کا موضوع پاکستان سے بیرون ملک جانے کے لیے غیر قانونی امیگریشن پر ہے، ڈرامے کی کہانی کافی دلچسپ ہے‘۔

اس ڈرامے میں زاہد احمد بھی مرکزی کردار کرتے نظر آئیں گے۔

اپنے کردار کے حوالے سے اداکار نے کہا کہ ’میرا کردار کا تعلق متوسط طبقے سے ہے، وہ سوچتا ہے کہ اس کے ہر مسائل کا حل پاکستان سے باہر جانا ہے، ارمینا اس ڈرامے میں میری اہلیہ بنی ہیں‘۔

زاہد احمد کے مطابق ڈرامے کی کہانی ان کے کردار کے گرد گھومتی ہے جو امریکا میں غیر قانونی طور پر رہنے کے بعد اپنے ملک واپس آتا ہے۔

ان دونوں کے علاوہ عابد علی، عاصمہ عباس اور منیب بٹ بھی اس ڈرامے کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ