ہیڈلائنز


سونم نے اپنی خوبصورتی کے پیچھے ایسا راز بتادیاکہ مداح حیران رہ گئے

Written by | روزنامہ بشارت

سونم کپور کو بالی ووڈ میں صف اول کی خوش لباس اور دلکش اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن ان کا ماننا ہے کہ ان کی خوبصورتی کے حوالے سے ان کا کوئی کمال نہیں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی خوربرو اداکارہ سونم کپورنے گزشتہ دنوں فرانس میں منعقد ہونے والے فلم فیسٹول کانزمیں شرکت کرکے خوب داد حاصل کی تھی جب کہ ان

کے ریڈ کارپٹ پر بکھیرے گئے جلوے ہالی ووڈ میڈیا پربھی چھائے رہے تھے۔ اس حوالے سے جب انٹرویو کے دوران سونم کپورسے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے صرف ریڈ کارپٹ پر واک کی اورکیمرے کے سامنے مسکراتی رہی، میری خوبصورتی میں میرا کا کوئی ہاتھ نہیں بلکہ یہ سارا کمال فیشن ڈیزائنرز، میک اپ آرٹسٹ اورفوٹو گرافرزسمیت پوری ٹیم کا ہے۔اداکارہ نے خوبصورت ہونے پرخدا کا شکر ادا کیا جس نے انہیں خوبصورت بنا کردنیا میں بھیجا جب کہ انہوں نے اپنے والد اوراداکارانیل کپوراورماں سنیتا کپورکا بھی شکریہ ادا کیا۔ اداکارہ نے فیسٹول میں موجود تمام فوٹو گرافرزکی بہت تعریف کی جنہوں نے ان کی خوبصورت تصاویر کھینچیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ