ہیڈلائنز


سلمیٰ ہائیک نے بڑے راز سے پردہ چاک کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ سلمی ہائیک نے کہا ہے کہ ہالی وڈ میں خواتین اداکاراؤں کے ساتھ نچانے والے بندروں کی طرح سلوک کیا جاتا ہے اور جب انہیں لگتا ہے کہ یہ بندر ہوشیاری دکھا نے لگا ہے تو اس کو نکال باہر کرتے ہیں۔کانز فلم میلے کے دوران ایک انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ سلمی ہائیک نے کہاکہ ہالی وڈ میں صنفی تفاوت بڑی شدت سے پایا جاتا ہے جس کو میں نے خود اپنے کیرئیر کے دوران قدم قدم پر محسوس کیا،ہو سکتا ہے کہ آپ خوبصورت یا دلکش ہیں تو آپ کو کردار آسانی سے مل جاتے ہوں لیکن اگر آپ خوبصورت ہونے کے ساتھ بیوقوف بھی ہیں تو پیسہ کمانے کے لئے بندروں کی طرح نچایا جاتا ہے جیسے ہی آپ کی ہوشیاری کا اندازہ ہوتا ہے تو ان مردوں

کا غصہ اور بڑھ جاتا ہے۔سلمی نے کہا کہ ہالی وڈ میں خواتین اداکارا?ں کو بندروں سے زیادہ عزت نہیں دی جاتی جبتک وہ ناچتی رہیں تو ٹھیک اگر عقل دکھانے لگیں تو ہا لی وڈ سے باہر کر دی جاتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ