ہیڈلائنز


اریانا اپنے متنازع لباس کو نذرِ آتش کرنے پر

Written by | روزنامہ بشارت

گلوکارہ نے رواں سال 13 مئی کو پیرس میں ایک کنسرٹ میں متنازع چست لباس پہنا تھا جس پر نہ صرف مذہبی حلقوں نے اعتراضات کیے بلکہ سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

لوگوں نے ان کے لباس کو افغان ثقافت کے منافی اور غیر اسلامی قرار دیا۔

انہوں نے اپنے 16 لاکھ مداحوں سے کہا کہ ’اگر آپ کو لگتا ہے کہ افغانستان کا واحد مسئلہ میرا یہ لباس ہے تو میں آپ لوگوں کی وجہ سے آج اسے آگ لگا رہی ہوں‘۔

اریانا سعید کا شمار افغانستان کی نامور گلوکارہ، نغمہ نگار اور ٹی وی شخصیات کے طور پر کیا جاتا ہے، وہ افغانستان کے دی وائس ٹیلنٹ شو کی جج بھی ہیں۔

اریانا کو اپنے متنازع لباس کو نذرِ آتش کرنے پر صارفین کی ملی جھلی رائے ملی، کسی نے کہا ’اسلام میں ایسا لباس پہننا منع ہے، اور یہ ان کی غلطی تھی‘، جبکہ کسی نے ان کے سپورٹ میں کہا کہ ’اپنے لباس کو نذرِ آتش کرنے کے بجائے انہیں ان لوگوں کے غلیظ مُنہ کو جلانا چاہیے جو ان پر تنقید کررہے ہیں‘۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ