ہیڈلائنز


انوشکا شرما نے صاف انکار کردیا

Written by | روزنامہ بشارت
 بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور پروڈیوسر انوشکا شرماکا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو لے کر فلم نہیں بنا سکتیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا کی فلم ’پھلوری‘ رواں برس ریلیز ہوئی ہے ۔جب انوشکا سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے پروڈکشن کی فلم میں بالی ووڈ کے شاہ رخ، سلمان اور عامر میں سے کسی کو کیوں نہیں لیتیں تو انہوں نے سیدھا جواب دیا ’’فی الحال جس طرح کی کہانیوں پر ہم فلم بنارہے ہیں ان میں کسی بھی سپراسٹار کو نہیں لیا جا سکتا۔ این ایچ ۔10 اور پھلوری دونوں ہی سپراسٹار والی فلمیں نہیں تھیں‘۔تینوں خان کو فلم میں لینے کی بات پر انوشکا نے کہا کہ کل اگر ہم کوئی کہانی لکھتے ہیں جس میں ہمیں سپراسٹار کی ضرورت ہو تو میں خان یا دوسرے سپراسٹارز سے ضرور رابطہ کروں گی۔ لیکن میرے پاس ان کےلائق کہانی ہونی چاہئے، میں خصوصی طور پر کسی فنکار کےلئے کہانی نہیں لکھ سکتی۔  

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ