ہیڈلائنز


بالآخرریشم نے دل کی بات کہہ دیا

Written by | روزنامہ بشارت

فلم اسٹار ریشم نے کہا ہے کہ ایک وفادار مخلص اور شادی کا بوجھ اٹھانے کے قابل شخص کے انتظار میں ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریشم نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں کہ میں شادی نہیں کرنا چاہتی بلکہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں اور اس کے لیے ایک وفادار مخلص اور شادی کا بوجھ اٹھانے کے قابل شخص کے انتظار میں ہوں۔ریشم کا کہنا تھا کہ کبھی اپنی اوقات نہیںبھولتی بلکہ ہمیشہ اس یاد رکھتی ہوں۔ میرا اصل نام صائمہ ہے اور ریشم میرا فلمی نام ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے ماضی اور اپنی حقیقت کو یاد رکھتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ صائمہ جو کہ کیمرے کے پیچھے تھی وہ کیا تھی۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ