ہیڈلائنز


سری دیوی کو زندگی کی بڑی خوشخبری مل گئی

Written by | روزنامہ بشارت

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سری دیوی 13 اگست 1963ء کو پیدا ہوئیں اور صرف چار سال کی عمر سے چائلڈ ایکٹریس کی حیثیت سے فلموں میں کام شروع کر دیا۔ سری دیوی نے اپنے 50 سالہ فلمی کیریئر میں اب تک 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ انہوں نے ہندی کے علاوہ بھارت کی علاقائی زبانوں تامل، تلگو، ملیالم اور کناڈا فلموں میں بھی اداکاری کی۔ شائقین سینما نے انھیں ہر کردار میں سراہا اور پسند کیا۔ سری دیوی نے 1975ء میں ہٹ فلم جولی کے ذریعے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اس فلم میں بھی سری دیوی نے چائلڈ ایکٹریس کی حیثیت سے اداکاری کی تھی۔تاہم ہیروئن کی حیثیت سے سری دیوی کی پہلی بالی ووڈ فلم سولہواں ساون تھی، جس میں ان کی جاندار اداکاری کو بہت سراہا گیا۔ 80ء کی دہائی

میں سری دیوی فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھیں۔ اداکار جتندر کے ساتھ ان کی جوڑی بہت مشہور ہوئی۔ دونوں اداکاروں نے متعدد سپرہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ اس کے علاوہ فلم بینوں نے راجیش کھنہ اور انیل کپور کے ساتھ بھی ان کی جوڑی کو بہت پسند کیا۔ سری دیوی کی کامیاب فلموں میں ہمت والا، موالی، تحفہ، نیا قام، ماسٹر جی، مقصد، نذرانہ، مسٹر انڈیا، وقت کی آواز، چاندنی، صدمہ، نگینہ، چال باز، لمحے، خدا گواہ، گمراہ، لاڈلا جدائی اور جدائی قابل ذکر ہیں۔سری دیوی نے اپنے وقت کے منجھے ہوئے اور سپر سٹار اداکاروں کے ساتھ کام کیا جن میں امیتابھ بچن، انیل کپور، ونود کھنہ، راجیش کھنہ، جتندر، کمل ہاسن قابل ذکر ہیں۔ سری دیوی نے فلم ساز بونی کپور کے ساتھ شادی کے بعد فلموں کو خیر باد کہہ دیا تھا تاہم 15 سال کے عرصے کے بعد 2012ء میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر فلم انگلش ونگلش کے ذریعے واپسی کی اور اپنی اداکاری سے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا۔ بھارتی حکومت نے ان کی خدمات کے صلے میں انھیں پدما شری ایوارڈ سے نوازا ہے جو ہندوستان کا چوتھا بڑا سویلی ایوارڈ ہے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ