ہیڈلائنز


جوہی چاولہ اور عمران خان کی پہلی شادی؟

Written by | روزنامہ بشارت
 بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے 90 کی دہائی میں اپنی چلبلی اداﺅں سے  ہر عمر کے کروڑوں لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ۔ ایسے میں عامر خان کے بھانجے عمران خان بھی اپنا دل ہار بیٹھے اور انہیں اپنی بیوی بنا لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ عرصہ پہلے عمران خان نے اپنی ایک فلم کی پروموشن کے دوران انکشاف کیا کہ جوہی چاولہ ان کی پہلی بیوی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ چھوٹے تھے تو اپنے ماموں عامر خان کے ساتھ فلموں کی شوٹنگ پر جایا کرتے تھے۔ شوٹنگ کے دوران انہوں نے جوہی چاولہ کو دیکھا اور ان پر فدا ہوگئے۔ عمران خان نے بتایا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے جوہی  چاولہ کو باقاعدہ انگوٹھی پہنا کر پرپوز کیا اور اپنی بیوی بنالیا تاہم چار روز بعد جوہی چاولہ نے ان کی انگوٹھی واپس کردی۔ عمران خان نے بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو ان کی عمر صرف 4 سال تھی اور اگر اس عمر کے  حساب سے دیکھا جائے تو جوہی چاولہ میری پہلی بیوی تھیںواضح رہے کہ عمران خان نے2008 میں فلم جانے تو یا جانے نا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہیں جوہی چاولہ سے اتنی انسیت تھی کہ وہ اس فلم میں جوہی چاولہ کو اپنی ماں کے کردار میں دیکھنا چاہتے تھے تاہم اس سلسلے میں معاملات طے نہیں پا سکے اور ان کی والدہ کا کردار اداکارہ رتنا پاٹھک نے ادا کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ