ہیڈلائنز


سنی لیون آج اپنی 36ویں سالگرہ منا رہی ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون آج اپنی 36ویں سالگرہ منا رہی ہیں جس پر  انہیں اہل خانہ ، ساتھی اداکاروں ، دوست احباب اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور تحفے تحائف کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم اس مناسبت سے اداکارہ کا اپنے امریکیشوہرڈینئیل ویبر کیساتھ بنایا گیا پلان بھی منظر عام پر آگیا ”ڈی این اے“ کے مطابق سنی لیون نے اپنی سالگرہ پر  گلوکار اور سنگیت کار ڈینئیل ویبر کیساتھ لاس اینجلس جانے کا پراگرام بنا رکھا ہے جہاں ڈینئیل کی جانب سے ایک خصوصی ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔


باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینئیل ویبر لاس اینجلس میں اپنی اہلیہ سنی لیون کو ڈنر دیں گے تاہم اس سے پہلے وہ اپنی دوست کو ایک مقام پر لیکر جائیں گے جہاں ڈینئیل کے والدین موجود ہونگے اور سنی لیون کے بھائی کے کچھ دوست اور اہلیہ بھی انکے ہمراہ ہونگی

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ