ہیڈلائنز


رنبیر کی شادی کیلیے نیتو سنگھ نے لڑکی پسند کرلی

Written by | روزنامہ بشارت

رنبیر کپور کے والدین کو ان کی شادی کی فکر ستانے لگی جس کے لیے ان کی والدہ نیتو سنگھ نے لڑکی بھی پسند کرلی ہے۔بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کا کئی اداکاراؤں کے ساتھ معاشقہ رہا ہے جس میں انڈسٹری کی صف اول کی اداکارائیں دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف شامل ہیں جب کہ نوجوان اسٹار کا فلمی ستارہ بھی عروج پر ہے اور وہ ان دنوں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار کررہے ہیں لیکن اب ان کی شادی کی افواہوں نے انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیرکپور نے گزشتہ سال ساتھی

اداکارہ کترینہ کیف سے 7 سالہ معاشقے کے بعد کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کے بعد اب ان کی والدہ و اداکارہ نیتو سنگھ نے بھی بیٹے کی شادی کرنے کی ٹھان لی ہے اور لڑکی بھی پسند کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نیتو سنگھ نے رنبیر کے لیے لندن کے نامی گرامی خاندان کی لڑکی کو پسند کیا ہے اور اس حوالے سے وہ لڑکی کی فیملی سے ملنے لندن بھی گئی تھیں جس کے بعد اب جلد ہی رنبیر کی شادی کی تاریخ طے کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب رنبیر کے تایا و اداکار رندھیرکپور نے بھی دبے الفاظ میں رنبیر کے لیے رشتے تلاش کرنے کی تصدیق کی ہے لیکن انہوں نے ساتھ ہی اپنے بھتیجے کو فی الحال شادی نہ کرنے کامشورہ بھی دیا ہے۔واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم اور ’’جگا جاسوس‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ