ہیڈلائنز


بالی ووڈ سے ایک فلم کی آفر تھی مگر بولڈ مناظر کے باعث انکار کر دیا

Written by | روزنامہ بشارت

 اداکارہ عروا حسین کہنا ہے کہ بالی ووڈ سے فلم کی آفر آئی مگر بولڈ مناظر کی وجہ سے انکار کر دیا .گلوکار ی کی طرف رجحان تھا فرحان سے اسی فیلڈ میں ہی ملاقاتیں ہوئیں جو دوستی میں,دوستی سے رشتے میں تبدیل ہو گئی۔شادی کی پیشکش انھوں نے ہیرے کی انگوٹھی سے کی تو مجھے بھی ماننا پڑا۔عروہ حسین کا کہناتھا کہ برلن میں ہم دراصل ایک کمرشل کی شوٹنگ کیلئے گئے تھے اور وہاں سے میں ہر لمحے سوشل میڈیا پر اپنی اور ان کی تصاویر اپ لوڈ کرتی رہی تھی۔ جو اخبارات کی زینت بنی۔ کمپنی نے اپنیایک مہم ’’پاس اسے سمائل ‘‘ کا آغاز کر رکھا تھا اور اسی دوران اس نے فرحان سعید کا گایا ہوا گیت بھی ریلیز کیا تھا۔ہم دونوں نے ڈاری ڈرامہ بھی ایک ساتھ کیا تھا جس کی وجہ سے ہماری قربتیں بڑھی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ