ہیڈلائنز


دپیکا فلم ’’رام لیلا‘‘ کے اسکرپٹ میں تبدیلی سے خوفزدہ ہوکر رو پڑیں

Written by | روزنامہ بشارت

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’رام لیلا‘‘ کے اسکرپٹ میں تبدیلی کے باعث سیٹ پر ہی رو پڑیں۔

 

بالی ووڈ کی اسکرپٹ رائٹر گریمہ وہل اداکارہ کیریتی سنون کی فلم ’’رابطہ‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جہاں ایک تقریب میں شرکت کے دوران انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’رام لیلا‘‘ کے سیٹ پر دپیکا پڈوکون کے رونے کے واقعے کا انکشاف کیا ہے۔

گریمہ وہل کا کہنا تھا کہ 2013 میں فلم ’’رام لیلا‘‘ کے سیٹ پردپیکا پڈوکون کا دن بہت ہی برا گزرا تھا کیوں کہ شوٹنگ کے دوران آخری وقت پر اسکرپٹ میں تبدیلی کردی تھی جس پر دپیکا پڈوکون بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئیں اور خوف کے مارے رونا شروع کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دپیکا کے رونے پر سارا وقت ان کے ساتھ گزارنا پڑا تھا اور انہیں ڈائیلاگ کی لائنیں یاد کرانے میں ہمیں بہت محنت کرنا پڑی تاہم اداکارہ کے اصرار کے باوجود بھی سنجے لیلابھنسالی نے اسکرپٹ میں تبدیلی کے فیصلے کو نہیں بدلا تھا۔

واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’رام لیلا‘‘میں دپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ