ہیڈلائنز


'یہ کردار میرے لیے بےحد خاص اور دل کے بہت قریب ہے'

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستانی ہدایت کار اور اداکار عدنان سرور کی کامیاب فلم ’شاہ‘ کے بعد ہر کسی کو ان کی دوسری فلم کا بے صبری سے انتظار ہے، جس کا اعلان انہوں نے حال ہی میں کیا۔

یہ فلم ’موٹر سائیکل گرل‘ زینتھ عرفان کی زندگی پر مبنی ہے، جس میں سوہائے علی ابڑو مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ زینتھ پاکستان کی وہ پہلی نوجوان خاتون ہیں جنہوں نے 20 سال کی عمر میں موٹر سائیکل پر شمالی علاقوں کا سفر کیا۔

اس حوالے سے سوہائے کا کہنا تھا کہ ’فلم میں زینتھ کا کردار ادا کرنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے، یہ کردار میرے لیے بےحد خاص اور میرے دل کے بہت قریب ہے، میں نے ہمیشہ خواتین کو باصلاحیت اور بااختیار انداز میں ہی سوچا ہے، معاشرے میں جن مشکلات کا سامنا خواتین کرتی ہیں، اس کو دیکھتے ہوئے اس قسم کے کردار بے حد ضروری ہیں، مجھے خوشی ہے کہ نوجوان لڑکیاں اس فلم میں مجھے دیکھیں گی

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ