ہیڈلائنز


سونم کپور نے سلمان خان کے لئے میٹھا کھانا چھوڑ دیا

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی (اے پی پی) اداکارہ سونم کپور نے فلم رول کے لئے میٹھا کھانا چھوڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ سونم کپور اداکار سلمان خان کے مدمقابل فلم ”پریم رتن دھن پایو“ میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے ہدایت کے تحت وزن

کم کریں گی جس کے لئے سلمان نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے کردار کے مطابق دکھائی دینے کے لئے میٹھا کھانا بالکل چھوڑ دیں ‘ سونم میں کھانے پینے سے جلد فربہ ہو جانے کی صلاحیت ہے، فلموں میں آنے سے قبل ان کا وزن 110 کلو تھا اور انہوں نے فلم”سانوریا“ کے لئے اپنا 35کلو وزن کم کر کے 85 کلو کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سونم جب کسی چیز کی ٹھان لیتی ہے تو کر گزرتی ہے اس کے باوجود کہ اس کو میٹھا بے حد پسند ہے اس نے مطلوبہ وزن حاصل کرنے کے لئے اس کا ہر طرح سے استعمال دو ماہ کے لئے بالکل چھوڑ دیا ہے اور اس کے ساتھ خاص ورزشیں بھی شروع کردی ہیں۔  جن میں کارڈیو اور یوگا شامل ہیں ۔  

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ