ہیڈلائنز


دنیا کی معروف ترین اداکارہ کو ایک شرمناک تصویر بے حد مہنگی پڑی

Written by | روزنامہ بشارت

 اداکاراﺅں کی خوبصورتی ایک دنیا کو اپنا گرویدہ کیے رکھتی ہے مگر کیا تماشا  ہو، اگر یہ اداکارائیں میک اپ کے بغیر، اپنے ’قدرتی حسن‘ کے ساتھ دنیا کے سامنے آ جائیں؟ اس سوال کا جواب گزشتہ دنوں معروف امریکی ماڈل و اداکارہ کم کارڈیشین کے ساتھ پیش آنے والے ’سانحے‘ نے دے دیا ہے۔ کم کارڈیشین انسٹاگرام پر مقبول ترین اداکاراﺅں کی فہرست میں شامل ہیں جہاں انہیں لگ بھگ10کروڑ لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔ 36

سالہ اداکارہ اکثر اپنے انسٹاگرام  اکاﺅنٹ پر مختصر ترین لباس میں اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں، لیکن گزشتہ دنوں ایک پاپاراٹسی فوٹوگرافر نے ان کی میک اپ کے بغیر ایک تصویربنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی۔ بس پھر کیا تھا، ان کا ’قدرتی حسن‘ دیکھ کر صارفین میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ان کے فالوورز اس تصویر کو دیکھ کر اس قدر بددل ہوئے کہ اداکارہ کے قدرتی حسن کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک لاکھ صارفین نے انہیں ان فالو کر دیا۔ اس تصویر میں اداکارہ کا سیاہ دھبوں سے بھرا ہواجسم کسی 70سالہ بڑھیا کے مشابہہ لگ رہا تھا۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کم کارڈیشین گزشتہ ہفتے میکسیکو میں چھٹیاں منا رہی تھیں جہاں انہوں نے اپنی بہن کورٹنے کارڈیشین کی سالگرہ بھی منائی۔ اس دوران وہ ساحل سمندر پر میک اپ کے بغیر مختصر لباس میں موسم سے لطف اندوز ہو رہی تھیں کہ کسی پاپاراٹسی فوٹوگرافر نے چپکے سے ان کی یہ تصویر بنا لی اور آن لائن پوسٹ کر دی۔ اس تصویر کو دیکھ کر کم کارڈیشین کے اکثر فالوورز کا کہنا ہے کہ ”اس تصویر سے ثابت ہو گیا ہے کہ کم کارڈیشین انسٹاگرام پر جو تصاویر پوسٹ کرتی ہیں وہ فوٹو شاپ کی ہوتی ہیں۔“ یعنی مصنوعی طریقے سے ان میں اداکارہ کو حسین بنایا گیا ہوتا ہے۔دوسری طرف کم کارڈیشن نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر پاپاراٹسی فوٹوگرافر کی بنائی گئی اس تصویر کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ تاہم اس کے اصلی حسن کا جلوہ دیکھنے والے صارفین کا غم و غصہ قابو میں نہیں آ رہا اور وہ اداکارہ پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔ ایک صارف نے تو اداکارہ کو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ ”آپ نے آج تک جو بھی تصویریں پوسٹ کیں وہ سب کی سب جعلی تھیں، ان میں آپ نے ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے حسن کو بلاخیز بنا رکھا تھا۔“

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ