ہیڈلائنز


اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں گرفتار 5 ملزموں کے بارے میں اہم خبر

Written by | روزنامہ بشارت

ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ نے اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں گرفتار پانچ ملزمان پرفرد جرم عائد کردی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے جس پر عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو 29اپریل کو طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے مرکزی ملزم رانا مزمل، عابد حسین، محمد اعظم، محمد رضوان، اور حبیب الرحمان پر فرد جرم عائد کی۔ تاہم ملزمان نے عائد کیے گئے الزامات سے انکار کردیا۔ ملزمان کے خلاف پولیس نے اداکارہ قسمت بیگ کو فائرنگ کرکےقتل کردیا تھا۔ مرکزی ملزم رانا مزمل نے عدالت کو بتایا کہ اس نے اداکارہ کو قتل نہیں کیا اور نہ ہی وہ موقع پر موجود تھا۔ عدالت نے مقدمہ کے گواہان کو شہادت ریکارڈ کروانے کے لئے 29 اپریل کو طلب کرلیا

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ