ہیڈلائنز


اپنی زندگی کی کہانی کو عوام کے سامنے لانا چاہتی تھی

Written by | روزنامہ بشارت

 فلمسٹار نرگس عوام کے دلوں پر بجلی گرانے آرہی ہیں، عبدالفطر کے دن سے  صرف الحمرا ہال میں اس ڈرامہ کا آغاز ہوگا جس کے پروڈیوسر خالد گجر ہیں اور اس ڈرامہ کی رائٹر و ڈائریکٹر اداکارہ نرگس ہیں۔ اس ڈرامہ کی کہانی نرگس کی اپنی زندگی کی کہانی ہے۔نرگس کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ سے میں اپنی زندگی کی کہانی کو عوام کے سامنے لانا چاہتی تھی اس  عید پر میری زندگی کی کہانی میری ہی زبانی مداحوں تک پہنچے گی۔ عید کے اس بڑے ڈرامہ کے لئے پروڈیوسر خالد گجر نے ایک نیا اور جدید سیٹ بھی بنوایا ہے۔ خالد گجر نے عید پر فلمسٹار نرگس کو الحمراءہال میں خوش آمدید کہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ڈرامہ شائقین کو فلمسٹار نرگس نئے سٹائل اور نئے ڈانس آئٹمز کے ساتھ نظر آئیں گی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ