ہیڈلائنز


اداکارہ نرگس اور گلوکارہ شاہدہ منی کے مداحوں کیلئے بری خبر

Written by | روزنامہ بشارت

ایف بی آر نے اداکارہ نرگس اور گلوکارہ شاہدہ منی کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹسز جاری کرددیا‘ایف بی آر نے نرگس اور شاہدہ منی سے 15 روز میں انکم ٹیکس گوشوارے اوراثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق سٹیج کی معروف اداکارہ نرگس نے سال دوہزار سولہ کا انکم ٹیکس گوشوارہ اور اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات تاحال جمع نہیں کرائیں ۔اسی طرح گلوکارہ شاہدہ منی نے ایف بی آر کو سال2014،15،سال2016 کے انکم ٹیکس گوشوارے اور اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں ایف بی آر نے سٹیج اداکارہ نرگس اور گلوکارہ شاہدہ منی کو نوٹسزجاری کرکے اثاثہ جات کی تفصیلات اور انکم ٹیکس گوشوارے طلب کرلئےہیں اداکارہ نرگس اور شاہدہ منی کو انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 114 اور116کے تحت نوٹسز جاری کرکے پندرہ روز میں انکم ٹیکس گوشوارے اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا گیاہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ