ہیڈلائنز


سوناکشی سنہا نے سوشل میڈیا ٹرولز کو کھری کھری سنا دیں

Written by | روزنامہ بشارت

 سوشل میڈیا استعمال کرنے والے لوگ اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ کچھ مخصوص  ذہنیت کے لوگ کس طرح ہر بات میں کیڑے نکالنا شروع کردیتے ہیں جبکہ بعض لوگ تو ہر اچھے کام پر تنقید بھی اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں جبکہ بیمار ذہنیت کے لوگ تو گالم گلوچ پر بھی اتر آتے ہیں۔ بالخصوص مشہور شخصیات کو سوشل میڈیا پر ” ٹرولنگ“ کا بہت زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے ، اسی ٹرولنگ سے تنگ آئی بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے شاعرانہ انداز اپنایا اور ایسے طریقے سے ان کے منہ بند کردیے کہ ہر کوئی داد دینے لگا۔
سوناکشی سنہا کی نئی فلم ” نور“ رواں ہفتے ریلیز ہوئی ہے ۔ جس میں وہ ایک خاتون صحافی کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔ فلم کی پرموشن کے دوران سوناکشی سنہا کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا خوب سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ تنگ آگئیں ۔ اس ٹرولنگ کا جواب دینے کیلئے انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور ایک ویڈیو جاری کردی۔ اس ویڈیو میں سوناکشی سنہا نے سوشل میڈیا ٹرولز کو طنز ومز اح سے بھرپور شاعری کا سہارا لیتے ہوئے کھری کھری سنا دیں۔
سوناکشی سنہا کی جانب سے ٹرولز کو سنائی جانے والی شاعری کا کچھ حصہ ہم یہاں لکھ رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی ویڈیو بھی دے رہے ہیں تاکہ قارئین بالی ووڈ اداکارہ کے مخصوص انداز سے بھی لطف اندوز ہو سکیں۔
موبائل کی ہر رنگ سے آپ نے خود کو ایکسپریس کیا
چہرہ بچا کر لیپ ٹاپ سنبھال کر آپ نے شبدوں سے ہم کو مد ہوش کیا
آپ کی ٹویٹنگ میں جوش تھا، باقی سب میں تو دوش تھا
کیا گرائمر کا سیدھا مرڈر، اوئے غالب ہمارے
آپ کی پوسٹ کے سہارے کیا ہوگی پراﺅڈ  آپ کی مدر
نفرت نہیں آپ کی چاہت ہے یہ ، ٹرولنگ نہیں آپ کا پیشہ ہے یہ 
اوہو بے چارے قسمت کے مارے ، کیا آپ کی دکھ بھری کہانی ہے یہ 
کیسے لوٹاﺅں یہ آپ کا پیار ، بس یہی ہے کنفیوژن

https://www.facebook.com/samajistanofficial/videos/278324205906611/

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ