ہیڈلائنز


دپیکا پڈوکون لفٹ میں ایک ویٹر کے ساتھ ......

Written by | روزنامہ بشارت
بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ کسی لفٹ میں ایک ویٹر کے ساتھ ڈانس کررہی ہیں۔مگر ایسا اصل میں نہیں بلکہ دپیکا پڈوکون نے ایک اشتہار کے لیے کیا۔یہ اشتہار مشروبات کے نامور برانڈ کوکاکولا کا ہے، جس کی دپیکا پڈوکون سفیر بھی ہیں۔اشتہار میں دکھایا گیا کہ دپیکا پڈوکون بہت تیزی میں ایک جگہ پہنچ رہی ہیں، جہاں وہ ایک لفٹ میں داخل ہوتی ہیں، لفٹ میں ان کے ساتھ ایک ویٹر بھی موجود ہے۔اس ہی دوران لفٹ اچانک خراب ہوجاتی، جس کے بعد دپیکا پڈوکون کو گرمی لگنا شروع ہوتی ہے، اس موقع پر ویٹر انہیں کوکا کولا کی بوتل دیتے ہیں اور ان دونوں میں دوستی ہوجاتی ہے۔اس اشتہار کو سوشل میڈیا پر اب تک 3 ملین کے قریب افراد دیکھ چکے ہیں، جسے بیحد پسند کیا جارہا ہے۔اگر فلموں کے حوالے سے بات کی جائے تو دپیکا ہڈوکون اس وقت اپنی فلم ’پدماوتی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اس فلم میں ان کے ہمراہ رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کریں گے۔فلم ’’پدماوتی‘‘ 17 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ