ہیڈلائنز


سعادت حسین منٹو کی بیگم صوفیہ بھارتی اداکارہ کی لاہورآمد

Written by | روزنامہ بشارت
 

بھارتی اداکارہ راسیکا دگل سعادت حسین منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں منٹو کی بیگم صوفیہ کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے لاہور پہنچیں۔

پاکستان کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسین منٹو کی زندگی پر ہدایت کارہ نندتا داس فلم بنارہی ہیں جس میں نواز الدین صدیقی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم میں اداکارہ راسیکا دگل کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ راسیکا داس فلم میں  سعادت حسین منٹو  کی بیگم صوفیہ کے کردار میں نظر آئیں گی جس کے لیے وہ کئی دنوں سے تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن اداکارہ ان کی بیگم سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے پاکستان میں موجود سعادت حسین منٹو کی بیٹیوں سے ملنے لاہور پہنچیں جہاں انہوں نے ان کی والدہ کی زندگی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں

دوسری جانب اداکارہ راسیکا دگل کی فلم کے پہلی جھلک بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ سعادت حسین منٹو کی بیوی کے روپ میں نظرآرہی ہیں جب کہ انہوں نے  اس روپ   کا سہرا  منٹو کی بیٹی نگہت پٹیل کو دیا جنہوں نے اس کردار میں ان کی بڑی مدد کی۔

واضح رہے کہ ہدایت کارہ نندتا داس فلم  میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے بھی گریز نہیں کررہیں اور انہوں نے ہی اداکارہ کی خواہش پر انہیں پاکستان بھیجنے کے انتظامات کیے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ